جس میں تمام واوچر طلباء کے تمام اخراجات متعلقہ ادارہ خیبر پختونخواہ ادا کرے گی

جس میں تمام واوچر طلباء کے تمام اخراجات متعلقہ ادارہ خیبر پختونخواہ ادا کرے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ(نمائندہ پاکستان )ؒ ؒ ؒ ؒ صوبائی حکومت کے ایک اور وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے 13ماہ پہلے پرائیوٹ سکولوں کے ساتھ ایلمنٹری ایجوکیشن فاونڈیشن کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا تھا جس میں تمام واوچر طلباء کے تمام اخراجات متعلقہ ادارہ خیبر پختونخواہ ادا کرے گی لیکن تبدیلی کے دعویداروں نے تعلیمی اصلاحات میں بھی اپنے کارکردگی میں ناکام رہے اور 13ماہ گزرنے کے باوجود انہوں عملی طور پر پورہ نہیں کیا جبکہ ایلمنٹری ایجوکیشن فاونڈیشن کے ساتھ پرائیوٹ سکولوں کے ساتھ یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ہر تین ماہ بعد ہم ان کے اخراجات ادا کرینگے مگر تاحال پرائیوٹ سکولوں کو واوچر طلباء کے لئے ایک روپے تک فراہم نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے مٹہ سن رائز سکول اینڈ کالج میں تمام پرائیوٹ سکولز کی پرنسپل حضرات نے بھر پورہ شرکت کی انہوں نے صوبائی حکومت کے اس اقدام پر شدید مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ایلمنٹری ایجوکیشن نے اپنا وعدہ پورہ نہیں کیا تو ہم تمام بچوں کو خارج کردینگے ۔اس موقع پر پرائیوٹ سکولوں کے پرنسپلز نے ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں چیرمین گلزار احمد، وائس چرمین عالم شیر، جنرل سیکرٹری نیاز علی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خالد احمد ،فنانس سیکرٹری حکیم بہادراور پریس سیکرٹری اسلم خان مقرر ہوئے اس کے بعد تمام ائندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔