دیرلوئیر میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاراوائیاں جاری

دیرلوئیر میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاراوائیاں جاری

  

تیمرگرہ( بیورورپورٹ ) دیرلوئیر میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاراوائیاں جاری ،21اشتہاری ملزمان سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ۔اپنے دفترمیں مقامی صحافیوں کو بر یفنگ د یتے ہو ئے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر دیرلوئیر نوشیر خان نے بتایا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف بھرپور کا رائیوں کا سلسلہ جاری ہے اورگزشتہ چار ماہ کے دوران 21اشتہاری,غیرقانونی طور پر مقیم 23افغان مہاجرین کو گرفتار جبکہ کامیاب کا راوائیوں کے دوران 55کلو گرام منشیات 1200راونڈز،108چارجر،39پستول،19شاٹ گن اور 30رائیفلز برآمد کرکے ذمہ داران کے خلا ف مقدمات درج کرلئے ہیں،اس کے علاوہ غیرقانونی کرایہ داروں کے خلا ف104،لاوڈ اسپیکر کئے غیرقانونی استعمال پر60جبکہ حسا س مقامات پر سیکورٹی کا مناسب انتظام نہ کرنے پر ذمہ داران کے خلا ف 15ایف آئی آردرج کرکے ملوث افراد کو گرفتارکرلئے گئے ،ڈی پی او نوشیرخان نے واضح کیا کہ سماج دشمن عناصر کے خلا ف بھرپور کا راوئیوں کا سلسلہ جاری اوراس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائیگی ،انہوں نے شہریوں سے خصوصی مہم کامیاب بنانے میں پولیس فورس کے سا تھ تعاون کی اپیل کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -