یوم مئی ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی :شکیل ایڈوکیٹ
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ مرکزی حکومت نے یوم مزدورکے موقع پرعوام کوریلیف دینے کے بجائے ان کے زخموں پرنمک پاشی کرکے تیل کے قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے ساتھ سراسرظم اوراناانصافی کردی جس کی ہم پروزورمذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اپنافیصلہ واپس لیکر پی ٹی آئی کے کارکنان کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے ۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پورے دنیامیں پاکستان واحد ملک ہے جس میں تیل کے وافرمقدارمیں ذخائر موجودہونے کے باوجود حکمران پچاس روپے فی لیٹرٹیکس وصول کررہے ہیں جویہاں کے عوام کے ساتھ سراسرظلم اورانصافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن قریب اتے ہی سیاسی جادوگرایک بارپھرنکل آئیں اپنے دورحکومت میں ریکارڈ کرپشن کرنے والے بھی اب عوام کوصفائیاں پیش کررہے ہیں کہ ہم نے ترقیاتی کام کئے ہیں اگرانہوں نے حقیقی معنوں میں کرپشن سے صاف ترقیاتی کام کئے ہیں تووہ عوام نے الیکشن میں کیوں مستردکردیا؟اب دوبارہ بھی قوم مستردکردیں گے کیونکہ انہوں نے کوئی بھی کام کرپشن کے بغیرنہیں کیاہے اب عوام بیدارہوچکے ہیں اوروہ کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے عوام ملک سے کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحدہوجائے ۔