ڈاکٹر اشفاق حسین سیدو میڈیکل کالج سوات کے سینئر رجسٹرار تعینات

ڈاکٹر اشفاق حسین سیدو میڈیکل کالج سوات کے سینئر رجسٹرار تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر اشفاق حسین ولد بخت رزاد کو فور ی طورپر مستقل بنیادوں پرسید ومیڈیکل کالج سوات میں بحیثیت سینئر رجسٹرار سائیکاٹری( بی ایس۔18 ) تعینات کردیاہے ۔ان کی خدمات کے قواعد وضوابط خیبرپختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت تصور ہونگے۔ وہ عرصہ ایک سال کیلئے آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے جبکہ ان کو ایک ماہ کے اندر اندر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی۔ اس امر کااعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔