مردہ بھینسوں کا گوشت فروخت کر نے والے اکبرپورہ کے تین قصا ئیوں کو گرفتار

مردہ بھینسوں کا گوشت فروخت کر نے والے اکبرپورہ کے تین قصا ئیوں کو گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ ) ڈپٹی کمشنر نو شہرہ نے مردہ بھینسوں کا گوشت فروخت کر نے والے اکبرپورہ کے تین قصا ئیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نو شہرہ خوا جہ محمد سکندر ذیشان کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ اکبرپورہ میں تین قصا ئی مردہ بھینس سے کھال اتر رہے ہیں اور دیگر قصا ئیوں کو سپلا ئی کر رہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر خوا جہ محمد سکندر ذیشان نے ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولرمحمد اشفاق خان فوری طور پر کاروا ئی کر نے اور ملزمان کو پکڑنے کی ہد ایت کی جس پر ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولرمحمد اشفاق خان نے بر وقت چھا پہ مار کر تینوں قصا ئیوں کو ر نگے ہا تھوں پکڑ کر موقع پر گر فتار کئے ملز مان نے اعتراف کیا کہ وہ مردہ بھینسوں کا گو شت ہو ٹلوں کو سپلا ئی کر تے ہیں ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولرمحمد اشفاق خان نے ملز مان کو ڈپٹی کمشنر نو شہرہ خوا جہ محمد سکندر ذیشان کو پیش کئے ڈپٹی کمشنر نو شہرہ خوا جہ محمد سکندر ذیشان نے تینوں ملز مان کو جیل بھیج دیئے ڈپٹی کمشنر نو شہرہ خوا جہ محمد سکندر ذیشان نے کہا کہ کسی کو بھی انسا نی جا نوں کے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو اپنے اپنے علا قوں کو ایسے افراد کے خلاف کاروا ئی کر نے کی ہدا یت کی