ایم کیو ایم پاکستان کی با رہ منحرف ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست

ایم کیو ایم پاکستان کی با رہ منحرف ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست

  

اسلام آباد ( آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار گروپ کی جانب سے با رہ منحرف ارکان قومی و صوبائی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ا ایم کیو ایم فاروق ستار گروپ نے الیکشن کمیشن میں دو درخواستیں دائر کیں۔بارہ منحرف ارکان میں تین قومی اسمبلی او9 صوبائی اسمبلی کے ارکان شامل ہیں۔ ان ارکان میں ایم این اے مزمل قریشی،محبوب عالم اور ڈاکٹر فوزیہ حمید جبکہ صوبائی اسمبلی کے ارکان میں ہیر سوہو۔ناہید بیگم اور نائلہ منیر کے نام شامل ہیں۔صوبائی اسمبلی کے ارکان میں سیف الدین خالد۔ محمد کامران۔ محمد سلیم۔ سید انور رضا۔ مس سمیتہ۔ اور محمد یوسف شامل ہیں۔الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان نے اس سے قبل بھی تیرہ منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی ایک اور درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سپیکر سندھ اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کی ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق عبوری حکم جاری کرے۔ ذرائع کے مطابق منحرف ارکان سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اپوزیشن لیڈر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دئیے ہیں۔

ایم کیو ایم

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -