چکوال،طوفان بادوباراں نے موسم کو یکسر تبدیل کردیا

چکوال،طوفان بادوباراں نے موسم کو یکسر تبدیل کردیا

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بدھ کو فجر کی اذان سے پہلے طوفان بادوباراں نے موسم یکسر تبدیل کردیا۔ بدھ کو سارا دن ہلکے بادل چھائے رہے اور ٹھنڈی ہوا نے موسم انتہائی خوشگوار کر دیا اور گزشتہ روز کی حدت میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔ ضلع بھر میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دور دراز دیہاتوں میں تو بجلی کی بندش کا دورانیہ 20گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے ۔ بجلی کی اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ واپڈا کے ذرائع کے مطابق ٹمن گرڈ اسٹیشن جلنے اور بجلی کی لائنوں پر مرمت کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے جو آئندہ دو تین روز میں بہتر ہوجائے گی۔ محکمہ موسمیات اور ابو سقراط کے مطابق جمعرات تین مئی کو بھی موسم ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ جبکہ درجہ حرارت تیس ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ پانچ مئی ، سات مئی اور آٹھ مئی کو بھی ہلکی بارش ہوگی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت 32اور33ڈگری سنٹی گریڈ ہونے کی وجہ سے ضلع چکوال میں موسم انتہائی خوشگوار رہے گا جبکہ اس عرصے میں تیز آندھی اور دل دہلا دینے والی بادلوں کی شدید گرج چمک بھی ہوگی، کئی مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے اور خصوصی طور پر گندم کی کٹائی والے کسانوں کیلئے ہے کہ بادوباراں شدید آندھی اور طوفان کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے اور ضلع چکوال کے بڑے بزرگ ایسے موسم کو چکوالی موسم قرار دیتے ہیں جو پاکستان کے دیگر کسی خطے میں اس قسم کے مہینوں میں نہیں پایا جاتا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -