بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

  

نئی دہلی(آن لائن )عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فضائی آلودگی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جو دنیا کے ایسے بڑے شہروں کی فضا کے معیار کو جانچ کر تیار کی گئی ہے جہاں تقریبا 14 ملین یا اس سے زائد کی آبادی موجود ہے۔ رپورٹ میں دنیا کے سب سے زیادہ 20 آلودہ شہروں میں سے 14 بھارتی شہر شامل ہیں جن میں نئی دلی سمیت ممبئی، پٹنا، آگرہ، واراناسی، جیپور اور جودھ پور بھی شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست نئی دلی، دوسرے نمبر پر مصر کا شہر قاہرہ، تیسرے نمبر پر بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا، چوتھے نمبر پر بھی بھارت کا شہر ممبئی جب کہ پانچویں نمبر پر چین کا داراحکومت بیجنگ شامل ہے۔ دنیا میں 90 فیصد انسان آلودہ فضا میں سانس لینے میں مجبور ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ آلودہ فضا سانس لینے میں دشواری پیدا کرتی ہے جس سے پھیپھڑوں کا مرض، حرکت قلب متاثر ہونا اور دیگر مہلک بیماریوں کا خدشہ لاحق ہوجاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق فضائی آلودگی سے سالانہ 7 ملین افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

آلودہ شہر

B

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -