ہمدردلیبارٹریز کی روح افزا موجِ تپش سرگرمیوں کا آغاز

ہمدردلیبارٹریز کی روح افزا موجِ تپش سرگرمیوں کا آغاز

  

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)حسب سابق اس سال بھی ہمدرد لیباریٹریز (وقف) پاکستان نے اپنی کارپوریٹ سوشل ذمہ داری (CRS ) کو نبھانے کے لیے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے کراچی میں گرمی کی لہر کا مقابلہ کرنے اور عوام، جو روح افزا کے صارفین ہیں، کو موجِ تپش کی شدت سے بچانے کے لیے 29 ۔مارچ2018 سے روح افزا موجِ تپش سرگرمیوں (Heatwave activities ) کا آغاز کر دیا جو دو ماہ تک جاری رہیں گی جس میں ماہ رمضان المبارک بھی شامل ہے۔ رمضان میں افطار اور تراویح میں روح افزا پلایا جائے گا۔ گرمی کی لہر کے خلاف روح افزا مہم کا افتتاح ہمدرد لیباریٹریز (وقف) پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او اسامہ قریشی نے کیا۔ اس مہم کا مقصد گرمی سے ستائے ہوئے پیاسے لوگوں کو ٹھنڈا روح افزا پلاکر انہیں تازگی و توانائی مہیا کرنا ہے۔ اس مہم کا آغاز سخی حسن چورنگی،نارتھ ناظم آباد، کراچی سے کیا گیا۔ بعد ازاں اس کا دائرہ پھیلتا گیا اور اس نے تقریباً رفتہ رفتہ پوری کراچی کا احاطہ کر لیا۔ مثلاً لیاقت آبادنمبر10 ، پوسٹ آفس، کریم آباد، واٹر پمپ، پہاڑ گنج، پاکستان شپ اونرز کالج، نصرت بھٹو کالونی، نارتھ ناظم آباد، ناگن چورنگی، پاور ہاؤس چورنگی، یوپی موڑ، نارتھ کراچی، گرومندر سے ٹاور تک پورا ایم اے جناح روڈ، تین تلوار، کلفٹن اور ملحقہ علاقے، لی مارکیٹ، کھارادر اور ملحقہ علاقے، میٹھادر، برنس روڈ، ایمپریس مارکیٹ، صدر، سول ہسپتال، اور ملحقہ علاقے، چاکیواڑہ، شو مارکیٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور کیماڑی نیٹی جیٹی پل، کیماڑی ٹرک اڈہ، بلاول ہاؤس ، عبداللہ شاہ غازی، بوٹ بیسن اور ملحقہ علاقے، شیریں جناح کالونی اور پنجاب چورنگی شامل ہیں۔ کراچی کے جو علاقے بچے ہیں ان کا بھی مہم کے دوران بتدریج احاطہ کر لیا جائے گا۔ روح افزا برینڈڈ ٹرک کے ذریعے شہر کے مختلف مقامات ، چوراہوں پر پہنچایا جاتا ہے جہاں ہمدرد کے یونیفارم میں ملبوس رضاکار اسٹروک سے بچاؤ کے لیے روح افزا کے ٹھنڈے یخ گلاسز شہریوں کو Rooh Afza Hanging Dispenser Units کے ذریعے پیش کر رہے ہیں۔ روح افزا کے جو گلاس روزانہ پلائے جا رہے ہیں ان کی روزانہ اوسط تعداد تقریباً پانچ ہزار ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -