انسپکٹر علی رضا کو ایک مرتبہ سی ٹی ڈی میں تعینات کردیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر)برطرفی کے بعد بحال ہونے والے پولیس انسپکٹر علی رضا کو ایک مرتبہ سی ٹی ڈی میں تعینات کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کے احکامات پر انسپکٹر علی رضا کو دوبارہ سی ٹی ڈی میں تعینات کردیا گیا ہے ۔انسپکٹر علی رضا کو سنگین نوعیت کے الزامات پر نوکری سے برطرف کیا گیا تھا تاہم آئی جی سندھ نے ان کو نوکری پر بحال کردیا ہے ۔