’’پوگی‘‘ 2018نمائش 10 تا 12مئی لاہور میں ہوگی

’’پوگی‘‘ 2018نمائش 10 تا 12مئی لاہور میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) آئل، گیس اور انرجی انڈسٹری سے متعلق 16ویں بین الاقوامی نمائش ’’POGEE-2018‘‘ 10 تا 12مئی کو ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نمائش میں فیصل آباد، سیالکوٹ، گجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، حیدرآباد، گھوٹکی، مظفر گڑھ، شیخو پورہ، ملتان اور کراچی 8 تا 10افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اسکے علاوہ 30ممالک کے 300 سے زائد کمپنیاں اس نمائش میں حصہ لیں گی جن میں زیادہ تر کا تعلق چین، جرمنی، اٹلی، کینیڈا اور آسٹریا، مصر، فرانس سمیت دیگر ممالک سے ہے۔ اس نمائش کی اہم بات یہ ہے کہ چینی کمپنیوں کا ایک بڑی تعداد نمائش میں شرکت کریگی۔