کراچی میں انٹر امتحانات کمائی کا دہندہ بن گئے، جمعیت

کراچی میں انٹر امتحانات کمائی کا دہندہ بن گئے، جمعیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں جاری انٹر میڈیٹ امتحانات کمائی کا دھندہ بن گئے۔ نوجوان طلبہ کا مستقبل بگاڑنے اور طلبہ میں موجود شر پسند عناصر کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے نقل مافیا پھر سرگرم ہوگیا۔ نقل کی روک تھام کے لیے بورڈ انتظامیہ اور کالج اساتذہ کی جانب سے کی جانے والی کوششیں نا کافی محسوس ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نگران تعلیمی کمیٹی اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نواز اعوان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امتحانات کا موقع آتے ہی، شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں نقل مافیا سرگرم ہو جاتی ہے۔ اور ہونہار بچوں کے مستقبل کو تاریک کرنے اور نااہل طلبہ کو غلط راہوں کی جانب رہنمائی کرنے میں مصروف ہوجاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں انٹر بورڈ خاطر خواہ انتظامات نہیں کرتا اور کچھ کالی بھیڑیں بھی اس میں منفی کردار ادا کرتی ہیں۔ تاہم سینٹر پر موجود اساتذہ کہیں کہیں اپنی سی کوشش کر کے نقل رکوانے کی کوشش ضرور کرتے ہیں لیکن ان کی یہ کوشش بالائی سطح پر سنجیدگی کے بغیر لا حاصل ہے۔ نواز اعوان کا کہنا تھا تعلیم سے کھلواڑ کی اس پرانی ریت کو اب ٹوٹنا چاہیے ہے ۔ شہر کراچی اب مزید تعلیمی و اخلاقی کرپشن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔