کورنگی پولیس نے مقابلے کے بعد کارلفٹر کو گرفتار کر لیا

کورنگی پولیس نے مقابلے کے بعد کارلفٹر کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے مقابلے کے بعد کارلفٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کر کے کار لفٹر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایس پی کورنگی ذوالفقار مہر کے مطابق ملزم ثناء اللہ میرانی شہری سے کار چھین کر فرار ہو رہا تھا، پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کار کا پیچھا کیا۔ پولیس مقابلے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیاگیا،ایم انکشافات متوقع ہیں۔