منظور پشتین کا ایجنڈا پشتون دوستی نہیں دشمنی ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

منظور پشتین کا ایجنڈا پشتون دوستی نہیں دشمنی ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

  

کوئٹہ (این این آئی ) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے موجودہ حکومت نے ایک درجن سے زائد خود کش حملے ناکام بنائے ہیں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو بھی گرفتار کیا ،عوام کیساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کررہے ہیں، ملک دشمن بلوچستان میں بدامنی پیدا کرکے سی پیک منصوبہ ناکام بنانا چاہتے ہیں ،گزشتہ روز سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں میڈیا سے بات چیت میں انکامزید کہنا تھا بلو چستا ن بالخصوص کوئٹہ کو دہشتگردی کا سامنا ہے ،دہشتگرد امن کی فضاء کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، ہم نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں بلوچستان کیساتھ متصل پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جا ر ی ہے ،جس سے دہشتگردی کی روک تھام میں مدد ملے گی ،ہم نے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی لیکن انہوں نے ہمیں بدلے میں د ہشتگردی دی، ہمیں پختہ شواہد ملے ہیں دہشت گردی کے واقعات میں ہمسایہ ممالک ملوث ہیں ، دشمن گوادر کو ترقی یافتہ اور سی پیک کو مکمل نہیں دیکھنا چاہتا ، منظور پشتین پشتون دوستی نہیں بلکہ انکی دشمنی پر نکلا ہے، کیا منظور پشتین یہ چاہتے پشتون علاقوں میں دہشتگردی کی فضاء برقرار رہے ،منظور پشتین پشتون قوم کو مزید تباہی کے دہانے پر نہ لیکر جائے ، ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،ہم عوام کی طاقت سے دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -