قصور عدلیہ مخالف ریلی، ایم این اے وسیم اختر اور ایم پی اے نعیم صفدرطلب

قصور عدلیہ مخالف ریلی، ایم این اے وسیم اختر اور ایم پی اے نعیم صفدرطلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم فل بنچ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے اور ججوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے خلاف دائردرخواست پر مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے وسیم اختر اور ایم.پی اے نعیم صفدر کو طلب کر لیا ۔ درخواست گزار ڈسٹرکٹ بارقصور کے وکیل میاں ظفر اقبال کلانوری نے عدالت کو بتایا کہ 13 اپریل کو قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالی گئی جس میں نہ صرف عدلیہ کے خلاف متنازعہ تقاریر کی گئیں بلکہ سپریم کورٹ کے فاضل ججز کے متعلق انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی ، عدالت نے استفسار کیا کہ جب ایف آئی آر درج اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہو چکی ہے تو پھر توہین عدالت کی کارروائی کیا ضرورت ہے ، دیگر درخواست گزاروں کے وکیل احسن بھون نے دلائل دیئے کہ پاکستان کی تاریخ میں عدلیہ کی ایسی توہین نہیں کی گئی ،ملزمان کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے ۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ابھی تک مرکزی ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، عدالت نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ایم این اے وسیم اختر، ایم پی اے نعیم صفدر اور بلدیہ قصور کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیاہے، عدالت نے آر پی او شیخوپورہ کو ہدایت کی آئندہ سماعت پر ملزمان کو پیش کیا جائے، عدالت نے واقعہ کا تمام عدالتی ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

وسیم اختر طلب

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -