ستاروں کی روشنی میں آج کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آج کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آج کا دن آپ کیلئے کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 مئی03    جمعرات۔موسیقی کے میدان میں ترقی کے خواہاں افراد کو کسی نئی تخلیق میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ محبت اور رومانس تنائو کا شکار ہوں گے۔ تاہم یہ وقت عمومی نوعیت کے کاموں کے لئے بہتر ہوگا۔

برج ثور

 مئی03     جمعرات۔کوئی نیا معاہدہ کر سکیں گے۔ اپنی کاروباری پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلئے مخلصین سے مشورہ ضرور کر لیں۔ شریک حیات اور بچوں کے ساتھ سفر کا پرگروام بن سکتا ہے۔

برج جوزا

 مئی03    جمعرات۔ایسے افراد جن کی صحت جسمانی متاثر چلی آرہی تھی اب ان کی صحت بہتر ہو سکے گی۔ نئے مشاغل ‘ الیکٹرونک میڈیا میں آپ کی دلچسپیاں بڑھیں گی۔

برج سرطان

 مئی03   جمعرات۔طویل میعاد و جزوقتی ‘ مالی‘ معاشی پروگراموں کی طرف آپ کا رجحان بڑھے گا۔ روز مرہ کام کاج کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

برج اسد

 مئی03    جمعرات۔جنس مخالف کے دام فریب میں آنے سے بچیں ورنہ آپ کی حیثیت و شخصیت متاثر ہو سکتی ہے ۔معاشرے اور بزرگوں میں رسوائی پیش آنے کا اندیشہ ہے ۔

برج سنبلہ

 مئی03   جمعرات۔کاروباری معاملات طے کرتے وقت باریک بینی سے جائزہ لے کر کوئی قدم اُٹھائیںتاکہ پریشانی سے بچ سکیں۔شریک کار کا تعاون حاصل رہیگا۔ 

برج میزان

 مئی03    جمعرات۔آپ اپنے پینڈنگ کام باآسانی تھوڑی کوشش فرمانے سے انجام دے سکیں گے۔ خانگی مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔ تعمیر و ترقی کا جذبہ غالب رہے گا۔

برج عقرب

 مئی03    جمعرات۔بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔

برج قوس

 مئی03   جمعرات۔صبر و تحمل کی نئی لہر اپنے اندر محسوس کر سکیں گے۔ کام پر کنسٹریشن رہے گی۔ انعامی بانڈز میں نقصان کا امکان ہے۔ لہٰذا سوچ سمجھ کر کام کریں۔

برج جدی

 مئی03    جمعرات۔دشمن زیر ہونگے اور مالی پوزیشن مستحکم ہو سکے گی۔ بسلسلہ تعلیم سفر کر سکیں گے اور مقاصد کے حصول کیلئے رسک لیں گے۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

برج دلو

 مئی03    جمعرات۔وراثتی امور میں دلچسپی فائدہ مند ہوگی اور مالی معاملات سے متعلقہ مسائل میں کمی آئے گی۔ محبت کے امور توجہ طلب رہیں گے۔ 

برج حوت

 مئی03    جمعرات۔تخلیقی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی اور اخراجات میں اضافہ ممکن ہے لہٰذا فضول خرچی سے پرہیز کریں ورنہ مسائل میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -