سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی، فیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ پہنچ گئے

سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی، فیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس ...
سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی، فیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی،عدلیہ مخالف بیان پرفیصل رضا عابدی اور وفاقی وزیر دانیال عزیز کےخلاف توہین عدالت کیس کی بھی سماعت ہو گی،پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگوں گا۔

اس کے علاوہ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلہ اورفیسوں کے طریقہ کارسے متعلق ازخودنوٹس،اراکین اسمبلی کی دہری شہریت سے متعلق بھی مقدمات کی سماعت ہو گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -