دھرنوں کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں،جلد منظرعام پر آ جائیں گے، نوازشریف

دھرنوں کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں،جلد منظرعام پر آ جائیں گے، نوازشریف
دھرنوں کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں،جلد منظرعام پر آ جائیں گے، نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ 2014 کے دھرنے سے متعلق میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے ،ان کا کہناتھا کہ میرے پاس دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں جو جلد منظر عام پرآجائیں گے۔
کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ریاست کے تین ستون ہیں جن پر صرف ایک نے قبضہ کیا ہوا ہے ،صحافت کیساتھ ساتھ ہمارا گلہ بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،پوچھنا چاہتا ہوں پارلیمنٹ اورحکومت کی رٹ کہاں ہے؟، ان کا کہناتھا کہ ہمارامقابلہ پیپلزپارٹی یاپی ٹی آئی سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے،خلائی مخلوق اپنی مرضی کی پارلیمنٹ لانے میں مصروف ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں نیب کی طرف سے سب کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے ،دفاع میں کچھ پیش کرنے سے متعلق وکیل فیصلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ نیب کا سورج چمک رہا ہے لیکن نشانہ صرف ن لیگ کو بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کا بیان اخباروں میں چھپا تو اس کا جواب دیا ،زرداری صاحب اب اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ۔