نوازشریف اور مریم نواز کی ممکنہ سزا، اڈیالہ جیل کے علاوہ کونسے مقام پرقید کیا جاسکتا ہے؟ نام سامنے آگیا، یہ کوئی جیل نہیں بلکہ۔۔۔ حکومت نے ایس او پیز پر کام شروع کردیا

نوازشریف اور مریم نواز کی ممکنہ سزا، اڈیالہ جیل کے علاوہ کونسے مقام پرقید ...
نوازشریف اور مریم نواز کی ممکنہ سزا، اڈیالہ جیل کے علاوہ کونسے مقام پرقید کیا جاسکتا ہے؟ نام سامنے آگیا، یہ کوئی جیل نہیں بلکہ۔۔۔ حکومت نے ایس او پیز پر کام شروع کردیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو احتساب عدالت سے سزا ہونے کی صورت میں ایس او پی پر کام شروع کردیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی ممکنہ سزاکے پیش نظرچند مقامات کوتیارکیا جا رہا ہے جہاں انہیں رکھا جائے گا، گورنرہاﺅس مری کے قریب واقع سرکاری گیسٹ ہاﺅس بھی ایک ممکنہ مقام ہے جہاں انہیں قید رکھا جاسکتاہے۔ اسی گیسٹ ہاﺅس میں ذوالفقارعلی بھٹو کو بھی قید رکھا گیا تھا اس کے علاوہ دیگرہائی پروفائل سیاستدان بھی یہاں مقیدرہے۔

نوازشریف کی ممکنہ سزا کے پیش نظرگیسٹ ہاﺅس کو تیار کیا جارہا ہے۔ گیسٹ ہاﺅس کے چار کمرے ہیں اوریہ بھی غالب امکان ہے کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کوبھی سزاہونے کی صورت میں اسی گیسٹ ہاﺅس میں رکھاجائے۔

یہ اطلاعات بھی ہیں کہ سابق وزیراعظم کی ممکنہ سزاکے پیش نظراڈیالہ جیل کی اے کلاس بیرکوں کی صفائی ستھرائی ومرمتی کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -