عامر لیاقت حسین کو مریم نواز کیخلاف نازیبا ٹوئیٹس پر لینے کے دینے پڑ گئے، ایسا کام ہوگیا کہ آئندہ کوئی کسی خاتون کیخلاف ایسی زبان استعمال کرنے سے پہلے باربار سوچے گا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ نواز جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کے خلاف بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ لکھنے اور جھوٹے الزامات عائد کرنے پر رپورٹ درج کرنے اور کارروائی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ملک نور اعوان نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے عامرلیاقت کےخلاف کارروائی کے لیے رجوع کیا تھا۔درخواست کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ لکھے اور ان پر جھوٹے اور حقائق کے منافی من گھڑت الزامات عائد کیے۔
درخواست میں کہا گیا کہ یہ سب کچھ جان بوجھ کر اور ان خواتین کی ساکھ خراب کرنے کے لیے کیا گیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عامر لیاقت کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ملک نور اعوان نے درخواست کے ساتھ عامرلیاقت کے ٹوئٹڑ اکائونٹ کے سکرین شاٹس بھی منسلک کیے۔