”وزیراعظم بنا تو 6 گھنٹوں میں یورپ کو۔۔۔ “ عمران خان کے بعد مولانافضل الرحمان بھی میدان میں آگئے، اعلان کردیا

”وزیراعظم بنا تو 6 گھنٹوں میں یورپ کو۔۔۔ “ عمران خان کے بعد مولانافضل ...
”وزیراعظم بنا تو 6 گھنٹوں میں یورپ کو۔۔۔ “ عمران خان کے بعد مولانافضل الرحمان بھی میدان میں آگئے، اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر وہ وزیراعظم بنے تو 6 گھنٹے میں یورپ کو رام کر لیں گے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ ایم ایم اے کے ورکرز کنوینشن میں ملک کی 5 بڑی دینی جماعتوں کے قائدین نے عہد کیا کہ آئندہ الیکشن میں مذہبی ووٹ کو تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 13 مئی کو لاہور میں مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا کنونشن منعقد کر کے ناچ گانے اور برقی قمقموں میں 10 ہزار کو ایک لاکھ بتانے والوں کو بتائیں گے کہ اجتماع کیا ہوتا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کا کہنا تھا کہ بیرونی مفادات کی حامل قوت نے ملک کو نہ حکمرانی عطاءکی نہ عوام کو حقوق دیے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اگر وہ وزیر اعظم بنے تو 6 گھنٹے میں یورپ کو رام کر لیں گے۔کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ترکی کی طرح یہاں بھی عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہروں کو شکست دیں گے اور ملک کا پیسا لوٹنے والوں کو گھروں سے نکال کر لائیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے بتائیں کیا انھوں نے ووٹرز کو عزت دی، بکنے اور جھکنے والوں کو قیادت کا کوئی حق نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -