ایون فیلڈ ریفرنس، خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر میں تلخ جملوں کا تبادلہ

ایون فیلڈ ریفرنس، خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر میں تلخ جملوں کا تبادلہ
ایون فیلڈ ریفرنس، خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر میں تلخ جملوں کا تبادلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بار بار مداخلت پر خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے گواہ عمران ڈوگر پر جرح کے دوران کہا کہ سوال پوچھنا میرا استحقاق ہے ،جو سوال پوچھا جائے اسی کا جواب دیا جائے ۔

اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ گواہ نے آپ کے سوال کا جواب دے دیا ہے ،آپ کی مرضی کا جواب نہیں آئے گا،نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ خواجہ حارث گواہ کے جواب کو تبدیل کرکے نہ لکھوائیں،جوجواب گواہ نے دیا ہے، وہی ریکارڈکا حصہ ہو گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -