نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں،شہبازشریف اور حمزہ سے ہوگا، فواد چودھری

نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں،شہبازشریف اور حمزہ سے ...
نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں،شہبازشریف اور حمزہ سے ہوگا، فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے نوازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا مقابلہ شہبازشریف اور حمزہ سے ہوگا۔

فوادچودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سازش بتانے کا راگ راولپنڈی سے الاپ رہے ہیں، وہ راولپنڈی سے نکلے تو جہلم میں سازش بتانے کا کہا، جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش کا بتانے کا کہا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں اور تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -