باغبانپورہ: نوبیاہتا نوجوان نے خود کشی کرلی ،بیوی کی حالت نازک
لاہور (ویب ڈیسک) باغبانپورہ کے علاقہ میں نوبیاہتا جوڑے کی خودکشی کی کوشش، خاوند مزمل گلے میں پھندا لینے سے ہلاک جبکہ بیوی ماریہ کی زہریلی گولیاں کھانے سے ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔ دونوں نے نامعلوم وجوہات پر انتہائی اقدام اٹھایا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
میاں بیوی ڈیرہ غازیخان کے رہائشی ہیں اور لاہور میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ مزمل بوتیک کا کام کرتا تھا اور دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ ماریہ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔
علاوہ ازیں دیگر واقعات میں پانچ بچوں کی ماں سمیت 3 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ فیکٹری ایریا لاہور کے علاقہ امرسدھو گاﺅں کی 33 سالہ شبانہ 5 بچوں کی ماں تھی۔ گزشتہ روز شبانہ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلا کیمیکل پی لیا۔
کامونکے کے علاقہ پاک ٹاﺅن کے 23 سالہ عاقب نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ فیصل آباد میں 30 بابر نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھالیں۔