توہین عدالت: فیصل رضا عابدی کی بنچ تبدیل کرنے کی استدعا منظور

توہین عدالت: فیصل رضا عابدی کی بنچ تبدیل کرنے کی استدعا منظور
توہین عدالت: فیصل رضا عابدی کی بنچ تبدیل کرنے کی استدعا منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فیصل رضا عابدی کی بنچ تبدیل کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصل رضا عابدی کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔فیصل رضا عابدی کے وکیل نے عدالت عظمیٰ سے بنچ تبدیل کرنے کی استدعا کی جو منظور کرلی گئی۔سابق سینیٹر کی جانب سے کیس کو کراچی رجسٹری منتقل کرنے کی بھی استدعا کی گئی جو عدالت نے مسترد کردی۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے فیصل رضا عابدی کے کیس کی سماعت کےلئے نئے بنچ کی تشکیل کا فوری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -