اختیارات کا غلط استعمال، نیب نے مشرف بارے تفصیل طلب کرلی

اختیارات کا غلط استعمال، نیب نے مشرف بارے تفصیل طلب کرلی
اختیارات کا غلط استعمال، نیب نے مشرف بارے تفصیل طلب کرلی

  

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق درخواست جمع کرانے والے سابق فوجی آفسر سے تفصیلات طلب کرلیں جبکہ محکمہ ایکسائز نے اپنی رپورٹ دے دی ۔ 

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے کرنل (ر) ایڈووکیٹ انعام الرحیم کی جانب سے سابق آرمی چیفس جنرل (ر) پرویز مشرف اور جنرل (ر) یوسف خان کے خلاف نیب میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر نیب کی جانب سے درخواست گزار کو ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ان الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، اپنے دعوے کے حق میں شواہد پیش کریں۔ 

دوسری طرف سابق صدر اور ان کے اہلخانہ کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں، نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی تحقیقات آگے بڑھانے کےلیے محکمہ ایکسائز موٹر برانچ کو خط لکھا ہے جس میں  پرویزمشرف، ان کی اہلیہ، والدہ اور بیٹی داماد کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

نیب کے خط پر محکمہ ایکسائز کی جانب سے رپورٹ دے دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف لینڈ کروزرکی مالک ہیں، صہبا مشرف کے نام لینڈ کروزر ایل ای ڈی 12 ،2829 رجسٹرڈ ہے۔محکمہ ایکسائز کی رپورٹ کے مطابق صبہا مشرف کے سوا لاہورمیں کسی اور فرد کے نام گاڑی رجسٹرنہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -