چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آئے تو انہیں خوش آمدید کہیں گے : شفقت محمود

چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آئے تو انہیں خوش آمدید کہیں گے : شفقت محمود
چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آئے تو انہیں خوش آمدید کہیں گے : شفقت محمود

  

کراچی ( ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماء شفقت محمود نے کہا کہ عابد شیرعلی اور رانا ثنا اللہ ماضی میں بھی خواتین کی تضحیک کرتے رہے ہیں، چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آئے تو انہیں ویلکم کریں گے، نواز شریف کے نظریاتی ہونے پر ہنسی آتی ہے، احتساب کا پھندہ گلے میں پڑتے ہی نواز شریف اچانک نظریاتی ہوگئے ۔وہ نجی ٹی وی چینل ’جیونیوز‘ کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔ 

شفقت محمود نے کہا کہ خواتین سے متعلق ایسی واہیات اور بیہو د ہ بات کرنا قابل مذمت ہے،نواز شریف پر عدالت میں الزام ثابت ہوجاتا ہے تو ان کو بھی دیگر لوگوں کی طرح سزا ہونی چاہئے، نواز شریف کے 85ءاور آج کے اثاثوں میں کئی ارب ڈالرز کا فرق ہے، شریف فیملی کی ساری ملیں اس وقت خسار ے میں رہتی تھیں، نیب کا حالیہ احتساب سیاست سے بالاتر نظر آرہا ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے نظریاتی ہونے پر ہنسی آتی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -