پنجاب کی ممتاز شخصیات ن لیگ ، پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل

پنجاب کی ممتاز شخصیات ن لیگ ، پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل
پنجاب کی ممتاز شخصیات ن لیگ ، پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی مزید وکٹیں گرادیں ، منڈی بہاﺅالدین ، گوجرہ اور سرگودھا کی ممتاز شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے پیپلز پارٹی وفاق کی جمہوریت پسند جماعت ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

آصف علی زرداری کے لاہور میں ڈیرے میں سیاسی مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے ، مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف کی منڈی بہاﺅالدین ، گوجرہ اور سرگودھا سے اہم سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہوئی ہیں ، مختلف جماعتوں کے رہنماﺅں نے آصف علی زرداری سے بلاول ہاﺅس میں ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا ، سبابق امیدوار قومی اسمبلی محمد نواز تارڑ ، محمد یوقوب تارڑ چیئرمین یونین کونسل ساہی اور وائس چیئرمین محمد اشرف ساہی ، سابق سینیٹر محمد اسلم ، محمد انور تارڑ ، محمد سعود گوندل ، عادل عباس رانا۔، سید احسان اللہ ، تسور حسین تارڑ نے شمولیت کا اعلان کیا۔

سرگودھا سے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی ٹی آئی بریگیڈیئر اظہار الحسن ، تحصٰل صدر بھیرہ ارسلان حسن بھی جیالے بن گئے ، سابق ایم پی اے میجر احسان اور گوجرہ سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر قمر عباس بو سال بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا پیپلز پارٹی وفاق کی جمہوریت پسند پارٹی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو متفقہ دستور دیا اور آئین کو آمرانہ ترامیم سے پاک کیا۔