بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد عمران خان کیلئے مانیکا خاندان سے ایک اور خوشخبری آگئی، ایسا فیصلہ ہوگیا کہ جان کر ہی کپتان تو کیا کھلاڑیوں کی بھی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان سے قبل ہی مختلف سیاستدانوں کی ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں اڑانیں جاری ہیں جبکہ تحریک انصاف پنجاب کو اپنا سیاسی قلع بنانے کے لیے سرگرم ہے اور اب اطلاعات ہیں کہ پاکپتن سے سابق تحصیل ناظم فرخ مانیکانے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیاہے جس کا باقاعدہ اعلان بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں کیاجائے گا، یادرہے کہ فرخ ممتازمانیکا سابق صوبائی وزیرعطامانیکا کے بھتیجے ہیں جبکہ عطاءمانیکا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سمدھی بھی ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل سٹی 41کے مطابق فرخ مانیکا بھی عمران خان کے ہوگئے ہیں اوران کے علاوہ فیصل آباد، چنیوٹ اور ٹوبہ سے چار سابق ایم پی ایز عمران خان کو پیارے ہوجائیں گے ، ان کا تعلق ن لیگ، پی پی پی اور ق لیگ سے تھا۔سابق ایم پی ایز میں سابق رائے اعجاز کھرل ، علی حسن قاضی، لیاقت شوکت شامل ہیں۔
یادرہے کہ میاں فرخ ممتاز مانیکا 2002 میں مشرف دور میں ق لیگ کے پلیٹ پر تحصیل ناظم پاکپتن منتخب ہوئے تھے جبکہ عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات میں باضابطہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ہوگا۔