دانیال عزیز نے نظام انصاف پر حملہ کیا، عدلیہ کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں،پراسیکیوٹر جنرل کے توہین عدالت کیس میں دلائل

دانیال عزیز نے نظام انصاف پر حملہ کیا، عدلیہ کی تذلیل کسی صورت برداشت ...
دانیال عزیز نے نظام انصاف پر حملہ کیا، عدلیہ کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں،پراسیکیوٹر جنرل کے توہین عدالت کیس میں دلائل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دانیال عزیزکےخلاف توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل رانا وقار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز نے نظام انصاف پرحملہ کیا گیا،عدلیہ کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں،پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ 3 تقاریر کے علاوہ بھی موادموجود ہے،لیکن مقدمہ کےلئے3 تقاریر آئیں،ان کا کہناتھا کہ دانیال عزیز نے بیان دیا کہ نگراں جج نے ریفرنس تیار کرائے، وفاقی وزیر نے عمران خان کی بریت اورجہانگیر ترین کی نااہلی کوسکرپٹڈ قراردیا۔

پراسیکیوٹر جنرل رانا وقار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز نے عدلیہ کی اتھارٹی کوکمتر جانا،دانیال عزیزنے اپنے بیانات سے انکارنہیں کیا، انہوں نے کہا کہ فردجرم کے بعددانیال عزیز کی تقریروں پر2گواہ عدالت میں پیش کیے،اخبارمیں دانیال عزیز کی پریس کانفرنس کادرست تاثررپورٹ ہوا،ایک صحافی یہ تاثرلے سکتا ہے تو عام پبلک کیسے متاثرنہیں ہوسکتی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -