” میں خواب میں اکثر اپنے منگیتر کے ساتھ ....“ ایسا شرمناک خواب جس کی تعبیرجان کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا

” میں خواب میں اکثر اپنے منگیتر کے ساتھ ....“ ایسا شرمناک خواب جس کی تعبیرجان ...
” میں خواب میں اکثر اپنے منگیتر کے ساتھ ....“ ایسا شرمناک خواب جس کی تعبیرجان کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا

  

لاہور(نظام الدولہ)یہ خواب مجھے بڑا ہی معیوب لگتا ہے لیکن اس کی وجہ سے دل پر بوجھ سا پیدا ہوگیا ہے ۔میری منگنی ہوچکی ہے ،اکثرخواب میں خود کو اپنے منگیتر کے ساتھ ہم بستری کرتے دیکھتی ہوں،منگنی ہوئے چار سال ہوچکے ہیں۔جاب کرتی ہوں ۔منگیتر دوسرے شہر میں رہتا ہے ۔اس سے منگنی کے بعد سے اب تک ملاقات بھی نہیں ہوئی ،فون پر رابطہ رہتا ہے (ج،ملتان )

تعبیر ۔آپ کو شادی میں زیادہ تاخیرنہیں کرنی چاہئے ۔والدین یا بزرگوں کی وساطت سے جلد از جلد اس فرض کو ادا کریں ۔خواب سے لگتا ہے کہ آپ کے منگیتر کی ذات کو آپ سے مالی فوائد حاصل ہوں گے بلکہ آپ انکی مدد بھی کرتی ہیں ۔آپ کی مالی اور سماجی حیثیت اس سے زیادہ ہے ۔دونوں میں بعد از رفاقت پیار اور محبت بڑھے گی تاہم آپ کو اپنا تزکیہ بھی کرنا چاہئے تاکہ ذہن روحانی ترقی کی جانب مبذول ہو۔آپ یا لطیف کے اسمائے ربی کا بکثرت ورد کیا کریں ۔

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -