پوری تیاری کےساتھ آئے ہیں، انتخابات میں ن لیگ پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے شکست دے گی،مریم نواز

پوری تیاری کےساتھ آئے ہیں، انتخابات میں ن لیگ پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے شکست ...
پوری تیاری کےساتھ آئے ہیں، انتخابات میں ن لیگ پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے شکست دے گی،مریم نواز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ عام انتخابات میں ن لیگ پی ٹی آئی کو ہمیشہ کےلئے شکست دے گی، کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، انتخابات میں ن لیگ پی ٹی آئی کو ہمیشہ کےلئے شکست دے گی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ تقریر کو بلیک آوٹ کرنے سے بات ختم نہیں ہوگی، کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔انھوں نے مزید کہا کہ عوام اس وقت ہار جیت کے خوف سے باہر آگئے ہیں اور اب صرف اپنے حقوق کےلئے کھڑے ہو رہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -