موبائل کارڈ پر 40 روپے ٹیکس کٹوتی،چیف جسٹس نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ ہرپاکستانی خوشی سے جھوم اٹھا

موبائل کارڈ پر 40 روپے ٹیکس کٹوتی،چیف جسٹس نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ ہرپاکستانی ...
موبائل کارڈ پر 40 روپے ٹیکس کٹوتی،چیف جسٹس نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ ہرپاکستانی خوشی سے جھوم اٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے موبائل کارڈزپرٹیکس کٹوتی کے معاملے کا ازخود نوٹس لے کر حکومت اور موبائل کمپنیوں سے جواب طلب کر لیا ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈ یا پر آج کل موبائل کارڈ پر کٹوتی سے متعلق بہت بات ہو رہی ہے ،یہ عوامی دلچسپی کا معاملہ ہے ،100روپے کے کارڈ پر 40روپے کٹوتی ہو جاتی ہے ۔انہوں نے استفسار کیا کہ بتا یا جائے موبائل فون کارڈز پر کونسے ٹیکسز لاگوہیں ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے حکومت اور موبائل کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8مئی کو مقرر کردی ۔