کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ سے افغان عسکری وفد کی ملاقات ،باہم تعاون بڑھانے پر اتفاق

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ سے افغان عسکری وفد کی ملاقات ...
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ سے افغان عسکری وفد کی ملاقات ،باہم تعاون بڑھانے پر اتفاق

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے افغان عسکری وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوج کے میجر جنرل امام نظر کی قیادت میں افغان عسکری وفد نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ہوئی۔ملاقات میں پاک افغان سرحد کی مینجمنٹ پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی تعاون اور رضا کارانہ کارروائی سے امن ممکن ہے ۔

مزید :

قومی -