معروف بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے ایسے ہالی ووڈ اداکار کا روپ دھار لیا کہ تصاویر دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

معروف بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے ایسے ہالی ووڈ اداکار کا روپ دھار لیا کہ ...
معروف بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے ایسے ہالی ووڈ اداکار کا روپ دھار لیا کہ تصاویر دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے مزاحیہ اداکار چارلی چیپلن کا روپ دھار کر مداحوں کے دل موہ لیے۔رنویر سنگھ اداکاری کے علاوہ اپنے شرارتوں اور موج مستی کرنے کے انداز کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور یہی کچھ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں بھی کیا ہے۔

رنویر سنگھ سوئٹزرلینڈ میں دنیا کے معروف مزاحیہ کردار چارلی چیپلن کی مناسبت سے قائم میوزیم میں پہنچے جہاں چارلی کی زندگی سے جڑی کئی چیزیں رکھی ہوئی ہیں۔


رنویر نے چیپلن ورلڈ میوزیم میں چارلی چیپلن کی طرح اداکاری کرتے ہوئے ایک ویڈیو اور متعدد تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ بالکل چارلی چیپلن سے مشابہہ نظر آرہے ہیں۔


ان کا یہ دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کی سیاحت کے فروغ کے لیے خیرسگالی سفیر ہیں اور آج کل وہ اس کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی مقبولیت کے باعث یورپی ملک کی حکومت نے سیاحوں کے لیے’رنویر آن ٹور‘ کے نام سے ٹرین بھی چلادی ہے۔

مزید :

تفریح -