بدامنی میں ملوث ہونے کا شبہ ،سعودی عرب میں 4روسیوں سمیت 14 یورپین گرفتار

بدامنی میں ملوث ہونے کا شبہ ،سعودی عرب میں 4روسیوں سمیت 14 یورپین گرفتار
بدامنی میں ملوث ہونے کا شبہ ،سعودی عرب میں 4روسیوں سمیت 14 یورپین گرفتار

  

جدہ(اے این این )سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے ادارے نے بدامنی میں ملوث ہونے کے شبے پر 4 روسی شہریوں سمیت 14 مغربی ممالک کے باشندوں کو حوالات میں بند کر دیا۔ 

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال کے دوران سعودی سیکیورٹی فورسز نے ریاستی سلامتی میں خلل ڈالنے کے شبے میں 4 روسی شہریوں سمیت 14 14 مغربی ممالک کے باشندوں کو حوالات میں بند کر دیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ افراد پر بدامنی کے مقدمات قائم کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گرفتار افراد میں سب سے زیادہ تعداد امریکی شہریوں کی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -