امریکا نے برازیل سے تجارتی مذاکرات روک دیئے

امریکا نے برازیل سے تجارتی مذاکرات روک دیئے
امریکا نے برازیل سے تجارتی مذاکرات روک دیئے

  

واشنگٹن (اے این این)امریکی حکومت نے برازیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات منقطع کردیئے ہیں جبکہ امریکا نے برازیلی سٹیل اور المونیم پر درآمدی ٹیرف کے ساتھ محفوظ اقدامات اور کوٹا سسٹم بھی عائد کیا ہے ۔

ترجمان برازیلی حکومت کے مطابق امریکا نے 30اپریل کو اعلان کیا تھا کہ وہ برازیل کے ساتھ ابتدائی معاہدے کر چکے ہیں جبکہ 26اپریل کو مذاکراتی عمل ٹوٹ چکا تھا ۔ترجمان نے بتایا معاہدہ برازلین انڈسٹری کو ٹیرفس یا کوٹا میں سے ایک کو منتخب کرنے کے باعث ٹوٹا۔وزارت تجارت کے مطابق برازیل المونیم انڈسٹری نے 10فیصد درآمدی ٹیرف جبکہ سٹیل انڈسٹری نے درآمدی کوٹا سسٹم کو منتخب کیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -