قد بڑھانے کی وہ قیمتی ترین روحانی دوا جو اس وظیفہ کو پڑھنے سے حاصل کی جاسکتی ہے 

قد بڑھانے کی وہ قیمتی ترین روحانی دوا جو اس وظیفہ کو پڑھنے سے حاصل کی جاسکتی ...
قد بڑھانے کی وہ قیمتی ترین روحانی دوا جو اس وظیفہ کو پڑھنے سے حاصل کی جاسکتی ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آیات قرآنی اور دعاؤں کے انسانی جسم پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔کسی کامل عامل کی دعا اور تعویذ سے کینسر جیسے مرض کا علاج ہو سکتا ہے تو جسمانی امراض چاہے جیسے بھی ہوں اللہ کی رضا سے ان سے خلاصی پائی جاسکتی ہے ۔ہمارے ہاں عام طور پر قد نہ بڑھنے اور جسمانی طور پر ناتواں رہنے کی وجہ سے پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں ،ان کا علاج دوا سے کیا جاسکتا ہے اور اسکے فائدے بھی بے پناہ ہوتے ہیں تاہم جو لوگ دوا کے علاوہ دعا اور روحانی علاج اختیار کرتے ہیں تو انہیں بھی اپنا مقصود مل جاتا ہے ۔یہ یقین و ایمان کی بات ہے ۔جس کا تقویٰ اور بھروسہ زیادہ ہوگا ،اسکی روحانی دوا و غذا زیادہ سود مند ہوتی ہے ۔یہاں میں آپ کو قد بڑھانے کا ایک وظیفہ بیان کررہا ہوں ۔ماں باپ کو چاہئے کہ اگر ان کے بچے بچیوں کی عمر بیس سال سے کم ہے تو وہ ان کے لئے روزانہ الحمد شریف اکیس بار بسم اللہ شریف کے ساتھ پڑھنے کے بعد ایک بوتل میں پانی لیکر اس پر دم کریں،پھر تین سو تیرہ بار یاخالق یا باری پڑھ کر پھونک دیں اور آخر میں لاحول ولا قوۃ الا باللہ اکیس بار پڑھ کر پانی پر دم کریں اور یہ پانی صبح نہار منہ ،دوپہر اور رات سونے کے وقت پلایا کریں ۔یہ بابرکت پانی اس بچے کی روحانی طور پر افزائش کرے گا ،اصلاح پیدا ہوگی،اعضا کی کارکردگی بڑھے گی تو انشا اللہ بحکم خدا چند ماہ میں بچوں کے قد میں اضافہ ہوتا نظر آئے گا ۔بچے جسمانی طور پر بیمار ہوں تو معالج کو لازمی دکھائیں ،دوا سے علاج سنت ہے۔اسکو ترک نہیں کرنا چاہئے۔بچوں کی سرگرمیوں اور غذا پر خاص طور پر نظر رکھیں تاکہ غلط رجحان اور غذا اس پر منفی اثر نہ ڈالے ۔بچوں کو نمازپنجگانہ ادا کرنے کی عادت ڈالیں ۔ 
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com 

مزید :

روشن کرنیں -