سونم کپور کے بعد دپیکا پڈوکون بھی رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں لیکن کب ؟ بالی ووڈ میں تہلکہ مچ گیا ، سب بڑی خبر آ گئی

سونم کپور کے بعد دپیکا پڈوکون بھی رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں لیکن ...
سونم کپور کے بعد دپیکا پڈوکون بھی رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں لیکن کب ؟ بالی ووڈ میں تہلکہ مچ گیا ، سب بڑی خبر آ گئی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی معروف اداکارہ سونم کپور آنند اہوجا کے ساتھ 8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں اور اسکی خاندانی بنیاد پر تصدیق بھی ہو چکی ہے لیکن اب بالی ووڈ کا ایک اور جوڑے نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بالی ووڈ میں اس وقت افواہیں چل رہی ہیں کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون بھی شادی کرنے کا ارادہ کر چکے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ اسی سال کے آخر نومبر میں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم جوڑے کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے ۔ دپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں اس وقت میڈیا میں آنا شروع ہو جب ان کی فلم پدماوت ریلیز کی گئی تاہم اب کافی مضبوط افواہیں گردش کرنا شروع ہو گئیں ہیں دونوں ممکنہ طور پر رواں سال نومبر میں شادی کرنے جا رہے ہیں ۔

بھارتی ویب سائٹ ’ڈی این اے انڈیا ‘نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ حال ہی میں دونوں کے اہل خانہ نے ملاقاتیں کی ہیں جس دوران شادی کے انتظامات کے معاملے پر گفتگو کی گئی ہے ۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاہے کہ دپیکا کی ٹیم کو بھی شادی کے حوالے سے اپنی زبان مکمل طور پر بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔کچھ عرصہ قبل رنویر سنگھ سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور اگر ہوا تو وہ سب سے پہلے شخص ہو ں گے جو اس کا عوامی سطح پر اعلان کریں گے ۔

مزید :

تفریح -