انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلنے سے پہلے ہی باولنگ کوچ اظہر محمود فاسٹ باولر محمد عامر پر برس پڑے

انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلنے سے پہلے ہی باولنگ کوچ اظہر محمود فاسٹ باولر محمد ...
انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلنے سے پہلے ہی باولنگ کوچ اظہر محمود فاسٹ باولر محمد عامر پر برس پڑے

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ اظہر محمود فاسٹ باولر محمد عامر پربرس پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کارکردگی دکھانے سے قاصر ہیں ،فاسٹ باولر ٹیم میں واپسی کے بعد خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں ۔

دورہ انگلینڈ پر موجود قومی ٹیم کے کینٹر بری میں کینٹ کاونٹی کیخلا ف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ محمد عامر مسلسل ٹیم کا حصہ ہیں لیکن وہ کارکردگی دکھانے سے قاصر ہیں جن کی ان سے امید کی جا رہی جبکہ فاسٹ باولر کو اپنی کارکردگی سے خود کو منوانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محمد عامر کی جب سے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے وہ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا ہے اور یہ بات بھی صحیح ہے کہ اس کی ٹیم میں 5 سال بعد واپسی ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ باولر کو چاہیے کہ اب ذمہ داری دکھا کر ٹیم کیلئے وکٹیں حاصل کریں،اگر وہ ہماری طرف سے باولنگ اٹیک کا قائد ہے تو اسے اپنی کارکردگی دکھانی ہوگی اورمجھے یقین ہے کہ وہ ایساکرسکتاہے۔

مزید :

کھیل -