سعودی عرب، طالبات جھولے سے گرنے پر تفریحی مقام بند 

سعودی عرب، طالبات جھولے سے گرنے پر تفریحی مقام بند 
سعودی عرب، طالبات جھولے سے گرنے پر تفریحی مقام بند 

  

ریاض(اے این این )سعودی عرب میں واقع تفریحی مرکز میں جھولتے وقت کئی طالبات کے گرجانے پر تفریحی مرکز کو بند کردیا گیا۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ایگزٹ 10پر واقع تفریحی گاہ میں ٹوئر پر آئی طالبات جھولاجھولتے ہوئے گر گئیں جس پر حکام نے فوری کارروائی گرتے ہوئے تفریحی مرکز کو بند کردیا گیا۔ شہری دفاع کے ترجمان محمد الحمادی کے مطابق تفریحی گاہ کی بندش کا فیصلہ تفریح کیلئے آنے والوں کی سلامتی اور واقعہ کی تحقیقات کی خاطر کیاگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تفریحی مرکز میں جھولوں کے حوالے سے مقرر قواعد و ضوابط کی پابندی کا شروع سے آخر تک جائرہ لیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -