بھارتی ریاستوں اتر پردیش اور راجھستان میں ہولناک طوفان نے تباہی مچا دی ،100افراد ہلاک 150سے زائد زخمی 

بھارتی ریاستوں اتر پردیش اور راجھستان میں ہولناک طوفان نے تباہی مچا دی ...
بھارتی ریاستوں اتر پردیش اور راجھستان میں ہولناک طوفان نے تباہی مچا دی ،100افراد ہلاک 150سے زائد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شمالی ہندوستان میں گذشتہ روز رات گئے آنے والی شدید آندھی اور طوفان نے ہر طرف تباہی مچا کر رکھ دی ہے ، اطلاعات کے مطابق سرکاری حکام نے اب تک 100 افراد کے ہلاک اور 150سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ،دوسری طرف اتر پردیش کی حکومت نے اگلے 48گھنٹوں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے ۔


بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستانی ریاستوں اتر پردیش اور راجھستان میں گذشتہ رات گئے آنے والے طوفان اور ہولناک آندھی نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے ،بھارت کے سرکاری حکام نے اتر پردیش اور راجھستان میں آنے والے طوفان سے80افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ کہا جا رہا ہے کہ ہلاکتیں سرکاری اعدادو شمار سے کہیں زیادہ ہیں ۔اتر پردیش میں طوفان اور ہولناک آندھی سے مجموعی طور پر 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں، آگرا میں سب سے زیادہ 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف سرکاری حکام نے راجستھان میں 32 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے، یو پی حکومت نے اگلے 48 گھنٹوں کے لئے الرٹ جاری کیا ہے۔

راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے نے حکام اور وزیروں کو متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کارروائیوں کے کام مشروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صورت حال کو قابو میں کرنے کے لئے مقامی ملازمین امدادی کاموں میں مصروف ہو گئے ہیں۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی متعلقہ اضلاع میں بھاری نقصان کے لئے معاوضہ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔اترپردیش کے آگرا ڈویژن میں آنے والے کھیراگڑھ، فتح آباد، پناہٹ اور اچھنیرا میں طوفان سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ وہیں، راجستھان کے بھارپور، دھول پور، الور اور جھنجنو کے اضلاع میں سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے، یہاں 100 سے زائد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں، تیز رفتار آندھی اور طوفان سے کھیتوں میں کٹی پڑی گیہوں کی فصل کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ درجنوں مکانوں کی چھتیں اڑ کر مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکی ہیں ۔دوسری طرف آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دو بھارتی ریاستوں میں شدید طوفان سے ہونے والی ہلاکتیں سرکاری حکام کی جانب سے پیش کئے جانے والے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہیں جبکہ امدادی کاموں میں بھی سست رفتاری کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔