بھارت زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والا پانچواں ملک بن گیا

بھارت زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والا پانچواں ملک بن گیا
بھارت زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والا پانچواں ملک بن گیا

  

نئی دہلی (اے این این)بھارت دنیا میں سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے5ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق 2017 میں بھارت کے دفاعی اخراجات ساڑھے 5 فیصد اضافے کے ساتھ 64 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے اور وہ فرانس کو پیچھے چھوڑ کر بھاری دفاعی اخراجات والے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا610ارب ڈالرز کے دفاعی اخراجات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ چین دوسرے نمبر پر ہے جس کے دفاعی اخراجات 228 ارب ڈالرز ہیں۔سعودی عرب تیسرااور روس چوتھا سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والا ملک ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے دفاعی اخراجات کا 63 فیصد تنخواہوں کی ادائیگی میں صرف ہوتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -