سعودی عرب: بچوں سے اشتہارات بنوانے والے والدین کے تعاقب کا حکم جاری

سعودی عرب: بچوں سے اشتہارات بنوانے والے والدین کے تعاقب کا حکم جاری
سعودی عرب: بچوں سے اشتہارات بنوانے والے والدین کے تعاقب کا حکم جاری

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے بچوں سے اشتہارات بنوانے والے والدین کے تعاقب کا حکم جاری کردیا۔

انہوں نے مملکت بھر میں پبلک پراسیکیوشن کی تمام شاخوں اور اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بچوں کی معصومیت سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف فوجی عدالتو ں میں مقدمات دائر کریں۔

مکہ اخبار کے مطابق والدین سمیت متعدد لوگ بچوں سے مالی منفعت، تجارت اور اشتہارات کے ذریعے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔بچوں کے ذہن و دماغ اور مستقبل پر ان کی اس قسم کی سرگرمیوں کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔

مزید :

عرب دنیا -