بھارت میں شدید طوفان کے بعد ایک اور بڑا حادثہ ،تیز رفتارمسافر بس کھائی میں گرنے سے 27افراد ہلاک 

بھارت میں شدید طوفان کے بعد ایک اور بڑا حادثہ ،تیز رفتارمسافر بس کھائی میں ...
بھارت میں شدید طوفان کے بعد ایک اور بڑا حادثہ ،تیز رفتارمسافر بس کھائی میں گرنے سے 27افراد ہلاک 

  

مظفر پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی ریاست بہار میں بھی ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی،مظفر پور سے دہلی جانے والی تیز رفتاربس کھائی میں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی ،27افراد ہلاک کئی زخمی ،امدادی اداروں کے تاخیر سے پہنچنے پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 5مسافروں کو شدید زخمی حالت میں نکال لیا  ہے ،تاہم بارش کے موسم میں مرنے والے مسافروں کی لاشوں کو کھائی میں سے باہر نکالنے کے لئے شدید مشکلات درپیش ہیں ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز‘‘ کے مطابق مظفر پور سے دہلی جانے والی مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 27افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 5مسافروں کو شدید زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے تاہم ان کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔مظفر پور سے روانہ ہونے والی مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،کھائی میں گرنے سے بس میں فوری آگ بھڑک اٹھی ،مسافروں کی چیخ و پکار پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 5مسافروں کو زخمی حالت میں زندہ باہر نکال لیا گیا ہے تاہم ان کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔بس میں 32مسافر سوار تھے جن میں سے پانچ کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ 27افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ،ہلاک ہونے والے مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ایک مقامی عینی شاہد کا کہنا ہے کہ تیز رفتار بس کا ڈرائیور موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس گہرے کھڈے میں جا گری ۔دوسری طرف ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بس حادثے میں 27افراد کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی مسافروں کو ہر ممکن طبی سہولتیں پہنچانے کا حکم جاری کیا ہے ،انہوں نے بس حادثے میں مربے والے مسافروں کی مالی مدد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت قدرتی آفات کا پہلے ہی شکار ہے اور اس سے قبل راجھستان اور اترپردیش میں آنے والے انتہائی ہولناک طوفان سے 100افراد ہلاک اور150سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان دونوں ریاستوں میں درجنوں عمارتیں زمین بوس ہونے سے بڑا مالی نقصان بھی ہوا ہے ،بھارتی حکومت ابھی شدید طوفان سے ہی نہ سنبھلی تھی کہ بس حادثے میں 27افراد کے ہلاک ہونے کی افسوسناک خبر نے مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -