”اس نے میرے جسم کو ۔۔۔“ روس سے بھارت آنے والی پرواز میں مسافر کی خاتون ایئر ہوسٹس کے ساتھ ایسی شرمناک ترین حرکت کہ مقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کر لیا

”اس نے میرے جسم کو ۔۔۔“ روس سے بھارت آنے والی پرواز میں مسافر کی خاتون ایئر ...
”اس نے میرے جسم کو ۔۔۔“ روس سے بھارت آنے والی پرواز میں مسافر کی خاتون ایئر ہوسٹس کے ساتھ ایسی شرمناک ترین حرکت کہ مقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کر لیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )روسی ایئر لائن کی پرواز میں بھارتی مسافر کو خاتون ایئر ہوسٹس کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیاہے ۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق خاتون کا کہناہے کہ بھارتی کاروباری شخص رام کشن نے اسے دوران پرواز میرے جسم کو انتہائی غیر اخلاقی طریقے سے چھونے کی کوشش کی اور جب میں نے اسے منع کرنے کی کوشش کی تو آگے اسے اس نے مجھے دھمکیاں دینی شروع کر دیں اور فحش اشارے کرتا رہا ۔یہ واقع روس سے بھارت آنے والی روسی ایئر لائن ’ایرو فلیٹ ‘ کی پرواز میں پیش آیا ،پرواز کے لینڈ کرتے ہی خاتون نے فوری طور پر متعلقہ حکام سے مسافر کی شکایت کی جسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ۔

خاتون کی جانب سے مجسٹریٹ کو بیان ریکارڈ کروا دیاگیاہے جس کے بعد دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے ۔ملزم رام کشن روس میں کپڑے کا کاروبار کرتاہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -