نواز شریف نے ملک کو کھوکھلا کردیا اور اداروں کو آنکھیں دکھا رہے ہیں :آصف علی زرداری

نواز شریف نے ملک کو کھوکھلا کردیا اور اداروں کو آنکھیں دکھا رہے ہیں :آصف علی ...
نواز شریف نے ملک کو کھوکھلا کردیا اور اداروں کو آنکھیں دکھا رہے ہیں :آصف علی زرداری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں کو آنکھیں دکھا رہے ہیں ،انہوں نے ملک کو کھوکھلا کردیا ۔ان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے جب کہ ہمارے دور میں پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات تھے، یہاں کوئی نریندر مودی کا دوست بننا چاہتا ہے لیکن پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان لمبی لمبی تقریریں کرتے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی منشور نہیں ہے، جو کام میں 5 سال پہلے کرتا ہوں ان کو وہ پانچ سال بعد یاد آتا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو فاٹا کے انضمام کے لیے عدالت میں گئی تھیں کیونکہ فاٹا کے عوام بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے میں اور آپ ہیں۔

مزید :

قومی -