’’سلمان خان کے میرے ساتھ تعلقات بڑے گہرے اور وہ کرینہ کپور کو اپنی ۔۔۔۔‘‘ کرشمہ کپور نے سر عام ایسی بات کر دی کہ ہر کسی کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا 

’’سلمان خان کے میرے ساتھ تعلقات بڑے گہرے اور وہ کرینہ کپور کو اپنی ۔۔۔۔‘‘ ...
’’سلمان خان کے میرے ساتھ تعلقات بڑے گہرے اور وہ کرینہ کپور کو اپنی ۔۔۔۔‘‘ کرشمہ کپور نے سر عام ایسی بات کر دی کہ ہر کسی کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی فلموں کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ میری بہن کرینہ کپور نہیں بلکہ میں سلمان خان کے زیادہ قریب ہوں اور سلو میاں کے ساتھ ایک طویل عرصہ تک ریلشن شپ میں رہ چکی ہوں ،سلمان خان تو کرینہ کپور تو سلمان خان کے لئے چھوٹی بہن جیسی ہے جبکہ وہ اسے اب بھی بچی ہی سمجھتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی نجی ٹی وی چینل کے ’’ نائٹ شو ‘‘ میں کرشمہ کپور نے اپنے اور سلمان خان کے تعلقات کے حوالے سے کہا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور سلمان خان کا برا مضبوط رشتہ ہے اور اب بھی وہ ان کے انتہائی قریبی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان کرینہ سے زیادہ مجھ سے قریب ہیں، ہم کافی لمبی ریلیشن شپ میں رہ چکے ہیں، سلمان کے لئے کرینہ چھوٹی بہن جیسی ہے اور وہ اب بھی اسے بچی سمجھتے ہیں۔معروف بالی ووڈ فلم ’’باڈی گارڈ ‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ فلم’’ باڈی گارڈ ‘‘میں میرا چھایا کا کردار تھا اور یہ میرا ہی کردار تھا جو سلمان خان کے کردار کو پریشان کرتا تھا۔یاد رہے کہ 1990 کی دہائی میں کرشمہ کپور اور سلمان خان فلمی پردے کی بہترین جوڑی کے روپ میں تسلیم کئے جا چکے ہیں، دونوں’’ انداز اپنا اپنا‘‘ ، بیوی نمبر 1، جیت اور’’ جڑواں ‘‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ جبکہ کرینہ کپور اور سلمان خان کی جوڑی کی بات کریں تو یہ دونوں ستارے’’ بجرنگی بھائی جان‘‘ اور باڈی گارڈ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

مزید :

تفریح -