یمن میں حوثیوں کی سپورٹ کے شبے میں قطری انٹیلی جنس کا افسر پکڑا گیا

یمن میں حوثیوں کی سپورٹ کے شبے میں قطری انٹیلی جنس کا افسر پکڑا گیا
یمن میں حوثیوں کی سپورٹ کے شبے میں قطری انٹیلی جنس کا افسر پکڑا گیا

  

صنعاء(این این آئی)یمن میں حکومتی ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ قطری انٹیلی جنس کے ایک افسر کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ حوثیوں کو سپورٹ کر رہا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا کہ یمنی سرکاری فورسز نے المہرہ صوبے میں قطری افسر محسن الکربی کو پکڑا تو وہ اس وقت شحن کی سرحدی گزر گاہ کے ذریعے یمنی اراضی سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ گزرگاہ یمن کو سلطنت عمان سے ملاتی ہے۔دوسری جانب قطری حکام نے محسن الکربی کی گرفتاری کا اقرار کیا ہے۔ انسانی حقوق کے قومی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے حراست میں لیا جانے والا قطری یمنی اراضی میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کے لیے جا رہا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -