ایم کیو ایم پر جب بھی برا وقت آیا ،یہ جماعت پہلے سے زیادہ متحد ہو کر سامنے آئی :عامر خان

ایم کیو ایم پر جب بھی برا وقت آیا ،یہ جماعت پہلے سے زیادہ متحد ہو کر سامنے آئی ...
ایم کیو ایم پر جب بھی برا وقت آیا ،یہ جماعت پہلے سے زیادہ متحد ہو کر سامنے آئی :عامر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر جب بھی برا وقت آیا ہے ،یہ جماعت پہلے سے زیادہ متحد ہو کر سامنے آئی ہے،کچھ نادان لوگ سمجھ رہے تھے کہ ایم کیو ایم کمزور ہو گئی اور انتشار کا شکار ہے ۔ٹنکی گراﺅنڈ میں جلسے کے انتظامات دیکھنے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاروق ستار ہما رے بڑے تھے اور بڑے رہیں گے ،کراچی میں موجود ایک شخص نے جو زبان استعمال کی اس کا جواب لیاقت آباد کے عوام 5مئی کو دیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں سندھ کے تمام شہری علاقے ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم بہادر آباد اور ایم کیو ایم پی آئی بی میں معاملات حل ہو گئے ہیں جس کے بعد فاروق ستار اور عامر خان گلے بھی ملے اور گلے شکوے بھی دور کردئیے ہیں ۔